چینی صدر

مختلف ممالک کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد دونوں ممالک کے عوام میں مضمر ہے، چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے “گولنگ یوآن” چین-امریکہ پیپلز ٹو پیپل فرینڈشپ فورم کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ مختلف ممالک کے تعلقات کی ترقی کی بنیاد دونوں ممالک کے عوام میں مضمر ہے۔ مجھے امید ہے کہ متعلقہ شخصیات گولنگ کی کہانی اور محبت کو آگے بڑھائیں گے، تاکہ چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی ہمیشہ پروان چڑھے ۔

گولنگ اسٹوری چین اور امریکہ کے مابین دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں صدر شی جن پھنگ کی ماضی کی ایک کہانی ہے۔ 1901 میں ، نوزائیدہ امریکی ملٹن گارڈنر اپنے والدین کے ساتھ فوژو ، چین میں رہائش پذیر ہوا، اور یہ خاندان 1911 میں امریکہ واپس چلا گیا۔ مسٹر گارڈنر ہمیشہ سے چینی وطن کا دورہ کرنا چاہتے تھے ، لیکن وہ اپنی موت تک ایسا کرنے سے قاصر رہے۔مسز گارڈنر کو بالآخر پتہ چلا کہ ان کا شوہر گولنگ کو اپنا آبائی شہر سمجھتا ہے۔

سنہ 1992 میں فوژو کے اس وقت کے پارٹی سیکریٹری شی جن پھنگ کو اس دل کو چھو لینے والے گولنگ کی کہانی کے بارے میں پتہ چلا اور انہوں نے مسز گارڈنر کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سنہ 2012 میں نائب صدر کی حیثیت سے شی جن پھنگ نے امریکہ کا دورہ کیا تو انھوں نے امریکی فرینڈشپ گروپ کی جانب سے منعقدہ استقبالی ضیافت میں گولنگ کی کہانی سنائی جس پر دونوں ممالک کی شخصیات بہت متاثر ہوئیں۔

28 جولائی کو صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں چین-امریکہ غیر سرکاری دوستی فورم “گولنگ فورم” کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا “دوستی کے ورثے کو نسل در نسل پروان چڑھایا جائے اور ایک ساتھ ایک خوبصورت مستقبل کی تعمیر کی جائے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں