آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے،وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے،وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا،آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے،معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کے لئے محنت کرنا ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک میں ہمارے معاشی مسائل کا مستقل حل موجود ہے۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی قومی اہداف ہیں۔2035 تک پاکستان ون ٹری لین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں۔ انہوں نیکہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئیگی اور مہنگائی قابو میں آئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں