ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں19 روپے 45 پیسے فی کلو کمی

لاہور(گلف آن لائن )آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمت میں19 روپے 45 پیسے فی کلو کمی کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، صارفین کیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2321.67 روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق کنزیومر پرائس کے علاوہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت1834.33 روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل جی پی کی قیمت 20 روپے کمی سے 177 روپے کلو ہوگئی ہے ،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں230روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں907 روپے کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں