تائیوان

چین کی امریکہ کی جانب سے تائیوان کو 440 ملین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی مخالفت

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان جو و فنگلیان نے ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو 440 ملین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے حوالے سے کہا کہ چین کا موقف واضح اور مستقل ہے کہ وہ امریکہ اور چین کے تائیوان علاقے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور فوجی تعلقات کی مخالفت کرتا ہے اور تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے، تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور امریکہ اور تائیوان کے فوجی تعلقات کی ہر نوعیت کو روکے اور غلط اور خطرناک راستے پر آگے نہ بڑھے۔ حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور “علیحدگی کے حصول کے لئے امریکہ پر انحصار کرنا” ایک “ڈیڈ اینڈ” ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں