گورنر سندھ

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا: گورنر سندھ

کراچی(گلف آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر پاکستان کو بار بار رسوا ہونے سے بچانا ہو گا، آئی ایم ایف قرضے کو آخری قرضہ بنانا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے سعادت ملی کہ حاجیوں کو الوداع بھی کہا تھا، اس مرتبہ حج پر جانے والے پاکستانیوں کی دعاؤں کا ضرور ثمر ملے گا، حجاج کی دعاؤں سے پاکستان ان مشکلات سے نکلے گا، پاکستان نو مئی کے واقعات اور ڈیفالٹ سے نکل گیا، پاکستان 27 ویں شب کو قائم ہوا یہ تمام مشکلات سے نکل کر ترقی کرے گا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں ایک لاکھ سے زائد لوگ آئی ٹی کے کورس کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے، عید کے دنوں میں 30 ہزار افراد نے گورنر ہاؤس میں راشن کیلئے اندراج کرایا، ہیلتھ انشورنس کارڈ اور موٹر سائیکلیں بھی دیں گے، کے الیکٹرک کراچی کے صارفین کے دو سے تین ماہ کے بل معاف کرے اگر کے الیکٹرک ایسا نہ کرے تو انتظامیہ کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کے الیکٹرک انتظامیہ بہتری کی یقین دہانی کراتی ہے مگر پوری نہیں کرتی، انتظامیہ کہتی ہے کہ صارفین بل جمع نہیں کراتے، صارفین سے درخواست کرتا ہوں کہ بل بروقت جمع کرائیں، جس جماعت نے قوم کو توڑنے کی سازش کی وہ ناکام رہی آئندہ بھی ناکام ہو گی، میرا منصب اجازت نہیں دیتا میئر کی باتوں کا جواب دوں جو بات کرنا ہو گی بلاول بھٹو، آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سے براہ راست کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں