چین

چین۔افریقہ اقتصادی اور تجارتی ایکسپو میں 10.3 بلین ڈالر کے منصوبوں پر دستخط

بیجنگ (گلف آن لائن) تیسری چین۔افریقہ اقتصادی اور تجارتی ایکسپو چین کے صوبہ حو نان کے شہر چھانگ شا میں اختتام پذیر ہوئی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا نق اس ایکسپو میں 10.3 بلین امریکی ڈالر مالیت کے 120 منصوبوں پر دستخط ہوئے، 8.7 بلین ڈالر مالیت کے 99 ڈاکنگ تعاون کے منصوبے جاری کیے گئے، اور 11 افریقی ممالک نے 74 ڈاکنگ پروجیکٹس جاری کیے، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

چار روزہ ایکسپو کے دوران، 29 افریقی ممالک سے اشیاء کی تقریباً 1,600 کیٹیگریز کی نمائش کی گئی، جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 166 فیصد زیادہ ہے؛ نمائش کنندگان کی تعداد 1,500 رہی، جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے، اورایکسپو میں 9,000 خریداروں اور پیشہ ور وزیٹرز نے شرکت کی، شرکاء کی تعداد 100,000 سے تجاوز کر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں