سنیل گواسکر

بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان سے ابتدا میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا ، سنیل گواسکر

نئی دہلی (گلف آن لائن) بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ورلڈکپ 2023میں پاکستان اور آسٹریلیا سے مقابلے کو بھارت کیلئے فائدہ مند قرار دے دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارت کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میزبان ہونے کا فائدہ .ہے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارت کو آسٹریلیا اور پاکستان سے ابتدا میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا کیوں کہ اچھی ٹیموں سے آغاز میں ہی کھیلنا اچھا ہوتا ہے، اگر آپ نسبتا کمزور ٹیم سے بعد میں کھیلتے ہیں تو آپ ضرورت کے مطابق مارجن سے جیتنے کی کوشش .کرسکتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لیے لازمی طور پر جیتنے والے میچ ۔میں آسٹریلیا سے مقابلہ مشکل ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں