چین امریکہ تعلقات

چین-امریکہ تجارتی تعلقات باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی ہیں، چینی وزارت خزانہ

بیجنگ (گلف آن لائن)امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین کے دورہ چین کے بارے میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزارت خزانہ کے متعلقہ ذمہ دار نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین 6 سے 9 جولائی تک چین کا دورہ کر رہی ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ دورہ بالی میں ہونے والے چین-

امریکہ سربراہ اجلاس کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دونوں ممالک کے مالیاتی شعبے میں مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک ٹھوس اقدام ہے۔ چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی فائدے اور جیت جیت کے اصول پر قائم ہیں اور یہ کہ تجارتی جنگوں اور ڈی کپلنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند ترقی کے لئے ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا تاکہ باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں