شوگر مافیا

ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی فی کلو قیمت میں ا ضافہ

لاہور(گلف آن لائن)ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ دیکھا جارہاہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 12 شوگرملوں میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ 34 ہزارٹن چینی نے مارکیٹ میں بحران پیدا کردیا ہے جس کے باعث پانچ روز کے دوران چینی کی تھوک قیمت میں فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سٹے بازوں نے ساڑھے29 ارب روپے کی چینی خرید کر کئی ہفتے ملوں میں اسٹاک کیے رکھی، کین کمشنر نے جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز کو چھاپے مارنے کا حکم دیدیا۔سٹے بازی کے باعث چینی کی تھوک ریٹ عید کے بعد 6100 روپے فی 50 کلو سے 6550 روپے تک پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سوائے کارٹلایلئزشن کے کچھ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں