احسن اقبال

حکومت پاکستان کی تیز رفتار ترقی کے لیے نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی تیز رفتار ترقی کے لیے نوجوانوں کی مدد کر رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت نے محققین، اسکالرز اور نوجوان اختراعی لوگوں کی مدد کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا علم رکھنے والے افراد کو فنڈز کی شکل میں ایک بڑی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان اختراعی دماغوں کی مدد سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز ان نوجوانوں کو جاری کیے جائیں گے جو ملک کو آگے لے جانے کے لیے پیشگی خیالات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ہر میدان میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل پاکستانی عوام کے مفاد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں