اسد عمر

شاہ محمود قریشی کی دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع

اسلام آباد (گلف آن لائن)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے خلاف درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ دہشت گردی کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ان کا ٹوئٹ لیا ہے، تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹوئٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالا نظر آئے ہیں، پی ڈی ایم کوئی الیکٹورل الائنس نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے کیسز کے حوالے سے بتایا کہ عدالت نے پراسیکیوشن کو رپورٹ جمع کروانے کا کہاہے،اْن کے خلاف17 کو ملتان میں 5 مقدمات کی سماعت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں