صاحبہ

شوبزمیں اب صرف چھوٹی سکرین تک محدود رہوں گی ‘ صاحبہ

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار ہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کر نے کی اجازت مل گئی ہے لیکن میں اب خود کو صرف چھوٹی سکرین تک محدود رکھوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہوں ، میرا اب فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور میں خود کو ٹی وی تک محدود رکھوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے گھر اور بچوں کی ذمہ داریاں تھیں ،اببچے بڑے ہو گئے ہیں تو اس کے بعد میں نے دوبارہ باقاعدہ طور پر ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ اپنی شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، شوبز انڈسٹری پارٹی جاب نہیں بلکہ جب آپ کسی پراجیکٹ میں کام کر رہے ہوتے ہیں تو اس پر پوری توجہ مرکوز کرنا ہوگی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں