شوگر مافیا

مختلف علاقوں میں پرچون سطح پر چینی کی قیمت140روپے کلو تک پہنچ گئی

لاہور( گلف آن لائن)شہر میں مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی کی فروخت140روپے کلو تک پہنچ گئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ دس روز میں چینی کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے اورہول سیل میں 50کلو چینی کے بیگ کی قیمت6550روپے تک پہنچ گئی ۔

ذرائع کے مطابق دس روز قبل جو چینی 120روپے کلو میںفروخت ہو رہی تھی وہ اب ہول سیل میں131روپے میں مل رہی جبکہ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر دکاندار 140روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں