ٹیکسٹائل

گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 2 ارب 81 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ

لاہور( گلف آن لائن) گزشتہ مالی سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے لیے بدترین سال رہا،گزشتہ دس سالوں میں گروتھ کے اعتبار سے انتہائی مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔اپٹما کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 2 ارب 81 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں پونے 3 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی کمی آئی جو آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائے پروگرام کی رقم جتنی ہے۔

جون22 کے مقابلے جون 23 میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد کمی ہوئی۔ جون 22 کے 1.71 ارب ڈالر کے مقابلے جون 23 میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ1.48 ارب ڈالر رہی۔مالی سال 23 میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 15 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی،مالی سال 23 میں 12 ماہ میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ16 ارب 51 کروڑ ڈالر رہی۔

مالی سال 2022 میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ19 ارب 32 کروڑ ڈالر تھی۔اپٹما کے مطابق اکتوبر 2022 سے مسلسل 9 ماہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،مالی سال 2022 میں تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 19 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں