'ڈاکٹر جاوید اکرم

سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں چمن کو سنٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے، چلڈرن ہسپتال سے بچے یہاں ریفر کرینگے، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں چمن سنٹر، نشیمن سنٹر، ڈیف ریچ سکول اور ٹریننگز روم کا بھی دورہ کیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال ظہورحسین نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے چمن کیلئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کی،جس میں ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پروفیسر شازیہ منظور اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کو مزید اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر کمپلیکس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سے منظور کروائی جائے گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں چمن کو سنٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے۔ چلڈرن ہسپتال سے بچے بھی یہاں ریفر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس میں سوشل ویلفیئر و بیت المال کی بہتری کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے گی۔پاکستان میں کزنز کی شادی موروثی بیماریوں کی وجوہات میں سے بنیادی وجہ ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کررہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے چمن سنٹر کو چلڈرن ہسپتال لاہور سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے نشیمن میں ذہنی پسماندہ بچوں کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ہر ایک ادارے کا ایڈوائزری بورڈ بنا ہوا ہے۔سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی مزید بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ذہنی پسماندہ بچوں کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے ڈپلومہ کروایا جائے گا۔

سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ذہنی پسماندہ بچوں کو تعلیم، رہائش، کھانے اور پک اینڈ ڈراپ کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ذہنی پسماندہ بچوں کو بیوٹیشن، فنون و دستکاری، سلائی، کمپیوٹر سوفٹ ویئر، کولنگ، فوٹو کاپی و دیگر کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں