فیاض چوہان

اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے،فیاض چوہان

اسلام آباد (گلف آن لائن)استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت سوالیہ نشان ہے۔اسرائیل کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت پر ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض چوہان نے سوال اٹھایا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل کس منہ سے پاکستان پر تنقید کر رہا ہے؟

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسرائیلی حمایت سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں ڈیڑھ سال سے جاری فساد عالمی سازش تھی۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے نام پر اسرائیل اور یہودی لابی کے مقاصد کو پورا کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں