خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخوستیں خارج

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سمات کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ،قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیرقانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، قانونی طریقہ کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی، 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی،

9 مئی واقعات نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ ناقابل وضاحت ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے جناح ہاyvس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی گئی، بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں، جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں، درخواست گزاروں کیلئے اس وقت بہترین حکمت عملی نارمل طریقے سے قانون کے طریقہ کار پر چلنے کی ہے۔عدالت کا اپنے فیصلے میں کہا کہ سارے طریقہ کار کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں