وانگ وین بین

نیٹو چین کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات بند کر ے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں نیٹو سربراہی اجلاس میں جاری کردہ اعلامیے میں چین اور روس سے متعلق مسائل کے حوالے سے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات غیر صف بندی، عدم تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصولوں پر مبنی ہیں اور بڑے ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو نیٹو ممالک کی جانب چھوٹے حلقوں اور کیمپوں کے تصادم سے مختلف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات بند کرے، سرد جنگ کی ذہنیت کے نظریے کو ترک کرے،مکمل سلامتی کے حصول کے غلط انداز کو ترک کرے اوریورپ میں بگاڑ پیدا کرنے کے بعد ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے نیز پوری دنیامیں بگاڑ پیدا کرنے کی  کوشش نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں