جہانگیرترین

سیاسی استحکام اولین ترجیح ، عون اور نعمان لنگڑیال کابینہ کاحصہ رہیں گے : جہانگیرترین

لاہور (گلف آن لائن) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کی سربراہی میں بڑا سیاسی فیصلہ کرلیا گیا، حکومت کی مدت مکمل ہونے تک عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں۔

سربراہ چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے اور آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے، ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھنے والی ایک ذمہ دار پارٹی ہے ، سیاسی استحکام، معاشی استحکام سے جڑا ہے، آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے، پارٹی سیاست کا محور و مرکز ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کا وجود پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑا ہے ، ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں