خواجہ محمدآصف

افغان طالبان جو بھی چاہتے ہوں، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اپنی حدود کے اندر عسکریت پسندوں کو لگام ڈالنے کی خواہش رکھتے ہوں یا نہیں، پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس حوالے سے فرحت اللہ بابر کے بیان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے، اس بات سے قطع نظر کہ کابل عسکریت پسندوں کو لگام ڈالنا چاہتا ہے یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ فرحت اللہ بابر نیکابل کے بیان کی درست تشریح کی ہے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں افغان حکومت کے موقف کو پریشان کْن قرار دیا تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا طالبان صرف کچھ عسکریت پسندوں کو روکنے کے پابند ہیں؟ طالبان کہتیہیں کہ دوحہ معاہدہ امریکا کے ساتھ کیا تھا، پاکستان کے ساتھ نہیں، طالبان ترجمان کہہ رہیہیں کہ ان کی پاکستان کے لیے پالیسی مختلف ہے۔انہوںنے کہا تھا کہ کیا دوحہ معاہدہ طالبان کو کچھ شرپسندوں کو لگام دینیکا پابند کرتا ہے؟ سب کو نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں