ماؤ ننگ

موسمیاتی تبدیلی تمام انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت خا ر جہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی تمام انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے اور جیسا کہ چین اور امریکہ نے اتفاق کیا ہے،

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی امور جان کیری 16 سے 19 جولائی تک چین کا دورہ کر رہے ہیں اور چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے ہونے والے اتفاق رائے عمل درآمد کرے گا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر امریکہ کے ساتھ گہری رائے کا تبادلہ کرے گا، اور چیلنجز سے نمٹنے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرے گا۔ ہم مناسب وقت پر دورے کی تفصیلات کے بارے میں معلومات جاری کریں گے۔

وا ضح رہے کہ وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں صحافی نے چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شے جنگ ہوا اور امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے آب و ہوا جان کیری کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں سوال پوچھا۔جس پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا .

اپنا تبصرہ بھیجیں