آٹو موبائل سیکٹر

چین، رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران صنعتی نظام میں پیش رفت

بیجنگ (گلف آن لائن)چین مسلسل 14 سالوں سے آٹو موبائل سیکٹر میں پیداوار اور فروخت کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کے پیمانے کے حساب سے لگاتار 8 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

پیر کے روز چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ، آٹوموبائل کمپنیوں نے 2.14 ملین گاڑیاں برآمد کیں ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 75.7فیصد کا اضافہ ہے ، اور اس سال 3 جولائی تک ، چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

توقع ہے کہ رواں سال چین ، دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن جائے گا۔ 16 جولائی کو ، چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے شنگھائی میں باضابطہ طور پر چینی ساختہ دوسرا سی 919 مسافر طیارہ حاصل کر لیا ہے ۔نئے سی 919 طیارے کی آمد اس بات کی علامت ہے کہ سی 919 مسافر طیارے کے چائنا ایسٹرن کے تجارتی آپریشن میں تیزی آئی ہے۔

چائنا اکیڈمی آف میکرواکنامک ریسرچ کے اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو سا کا ماننا ہے کہ چین تخلیقات کے قائدانہ کردار کو مسلسل بڑھا رہا ہے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کی تیز رفتار ترقی کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ، چین کی ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، اور اعلی درجے کی انٹیلیجنٹ اور سبز ستون کی حیثیت کی حامل صنعتوں کی ایک بڑی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے باعث صنعتی ڈھانچے کو بہتر اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور اعلی معیار کے چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارےمسلسل منظر عام پر آرہے ہیں ۔ وو سا نے کہا کہ اس وقت ، چین کی صنعتی اقتصادی ترقی کی اندرونی محرک قوت بڑھ رہی ہے ، اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بنیادی مسابقت بھی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں