،عالمی سروے

چین تجارتی جنگ یا ٹیکنالوجی کی جنگ نہیں چاہتا ، امریکہ میں چینی سفیر

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا میں چین کے سفیر شے فنگ نے اسپین سیکیورٹی فورم میں شرکت کے دوران کہا کہ چین تجارتی جنگ یا ٹیکنالوجی کی جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر امریکا نے چین کی چپ انڈسٹری پر مزید پابندیاں عائد کیں تو چین اس کا جواب ضرور دے گا۔

جمعرات کے روزچینی سفیر شے فنگ نے کہا کہ چین مسابقت سے پیچھے نہیں ہٹتا لیکن امریکہ جس طرح مسابقت کی وضاحت کرتا ہے وہ منصفانہ نہیں ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ امریکا غیر ملکی سرمایہ کاری کے جائزے کا میکانزم قائم کرنے اور چین کی مصنوعی ذہانت کی چپس کی برآمد پر مزید پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے لیکن اس معاملے میں چینی حکومت خاموش نہیں بیٹھےگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اشتعال انگیزی میں پہل نہیں کرے گا لیکن اس کے خلاف اشتعال انگیزی ہوئی تو اس کا جواب بھی ضرور دے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں