چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہور(گلف آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب کے کیسزیکجا کرنے اورکارروائی روکنے کی درخواست پرسماعت کی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سینئروکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے، عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے تادیبی کارروائی سے روکنا کا حکم واپس لے لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں