ٹیسٹ میچ

گال ٹیسٹ؛ پاکستان نے کون کون سے ریکارڈز بنائے، جانیے

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں ریکارڈز کے انبار لگادیئے۔گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے ریکارڈز بُک میں کئی تبدیلیاں کروائی ہیں،

اس ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے جہاں نمایاں فیلڈنگ کی وہیں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور آغا سلمان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا بھی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔قومی ٹیم نے 29 سال میں پہلی بار پاکستان نے کسی ٹیسٹ میچ میں 18 کیچز تھام لیے، قومی ٹیم نے یہ کارنامہ آخری بار 1994 میں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا تھا۔

پاکستان نے 40 سالوں میں پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی 100 اووز کی اننگز میں صرف 8 میڈن اووز کھیلے، آخری بار عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 1982 میں کراچی میں بھارت کیخلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا، اسوقت بھارتی بولنگ لائن میں کپل دیو، مدن لال، دلیپ جوشی جیسے بڑے بالرز شامل تھے۔

1971 میں ظہیر عباس نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کیلئے ملک سے باہر پہلی ڈبل سینچری اسکور کی تھی جس ریکارڈ کو سعود شکیل نے گال ٹیسٹ میں سرانجام دیا۔اسی طرح سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بنے۔مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی اننگز نے انہیں ٹیسٹ میچز ابتدائی 10 اننگز میں 98.50 کی اوسط سے 800 سے زائد رنز بنائے، وہ ڈان بریڈمین کے بعد یہ کارنامہ کرنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا کے دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں