طلال چوہدری

ہم نے ریاست بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا ہے،طلال چوہدری

مکوآنہ(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے،الیکشن کیلئے ہم بالکل تیار ہیں، ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے،الیکشن کے لیے مسلم لیگ(ن)کا ہوم ورک مکمل ہے،ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں،یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونی چاہیں۔

طلال چوہدری نے فیصل آباد میں این این آئی سے گفتگوکر تے ہو ئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں ،نو مئی کو عمران خان کے کہنے پر شہدا کی یادگاروں اور دفای تنصیبات پر حملے کئے گئے جس جس بندے نے اس پر احسان کیا اس نے اسی کو ڈھنگ مارا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ اب اعظم خان کو بھی ڈھنگ مارے گا،اگر سائفر میں کچھ تھا تو سائفر اور منٹس آف دی میٹنگ کیوں چرا کر لے گیا اس نے جو خط لہرایا تھا اس کے بعد کتنے سائفر آئے ہونگے مگر حکومت نے ان کو تو اوپن نہیں کیا،اس نے اپنی ذات کو سیاسی فائدہ پہنچانے کیلئے پاکستان کے تعلقات دوسرے ممالک ے خراب کر لئے۔

انہوںنے کہاکہ لاڈلے کو عدالتوں میںڈھیل دی جا رہی ہے جن بلوائیوں نے پاکستان کے شہدا کی یادگاروں کو نہیں چھوڑا وہ پولنگ اسٹیشنز کو چھوڑیں گے؟پاکستان کے نظام انصاف کو ایک لاڈلے نے لولا اور لنگڑا بنا دیا ہے ،اگر عدالتیں ایک ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی نہیں کرتیں تو ایسے ماحول میں صاف اور شفاف انتخابات کیسے ہو سکتے ہیں ،کیوں آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی نہیں ہو سکتی ؟،اگر حلف اور آئین شکنی پر سزا نہیں دینی تو انہیں ختم کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں