حسن مرتضیٰ

بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بم بن کر گرا:حسن مرتضیٰ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بم بن کر گرا ہے۔

یہ بات انہوں نے جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے سوال کیا ہے کہ پچھلی حکومت کے قرضوں کو بجلی کے بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دیا تھا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرتے وقت حکومت کو عام آدمی کی مالی حیثیت کو بھی مدِ نظر رکھنا چاہیے تھا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قوم میں اب مزید مہنگائی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں