ایمن زمان

جنت مرز خواتین ٹک ٹاکرز میں سرفہرست ہیں’ ایمن زمان

لاہور( گلف آن لائن)نامور ٹک ٹاکر ایمن زمان نے پاکستان کے ٹاپ تھری مرد اور خواتین ٹک ٹاکرز کے نام بتا دئیے جن میں جنت مرزا سرفہرست ہیں۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ خواتین ٹک ٹاکر میں پہلا نمبر جنت مرزا کا ہے اور وہ بہت پرانی ٹک ٹاکر ہیں، انہوں نے بہت محنت کی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو پیسے لگا کر پوسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

دوسرے نمبر پر رومیسہ خان بہت اچھی ٹک ٹاکر ہیں،ان کی اداکاری زبردست ہے اور مواد بھی بہت مزے کا ہوتا ہے،اس کے علاوہ کنول بھی اچھی ٹک ٹاکر ہیں۔ایمن زمان نے کہا کہ مردوں میں ذوالقرنین اچھے ٹک ٹاکر ہیں اور ان کی ایکٹنگ بھی اچھی ہوتی ہے،

دوسرے نمبر پر عمر اچھے ٹک ٹاکر ہیں، ان کا عشق سے متعلق مواد بہت پسند کرتی ہوں۔تیسرے نمبر پر سڈ ریپر مجھے بہت پسند ہیں، ان کی ویڈیوز کافی مزاحیہ ہوتی ہیں۔ وہ ویڈیوز میں ایسے ایسے منہ بناتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں