شیخ رشید

حکومت کے باقی ماندہ 20دن نت نئی خبروں کو جنم دیں گے’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 دن کی حکومت نے 23 کروڑ لوگوں پر 50 روپے فی بنیادی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھا کر جاتے جاتے 440 وولٹ کا کرنٹ لگادیا ،جس کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار روپے ہے وہ 15 سے 20 ہزار روپے بجلی کا بل کہاں سے دے گا،15 مہینوں میں آئین اور قانون کا حلیہ ہی نہیں بیگاڑا غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بجلی گیسں آٹا چینی غریب کی دسترس سے باہر ہو گئے ہیں ،موجودہ حکومت نے 15 مہینوں میں ہر وہ کام کیا جس سے ریلیف کی بجائے لوگوں کو تکلیف پہنچے ،چادر اور چاردیواری کو روند ڈالا ،بچوں اور خواتین کو گھروں سے اٹھایا ،بیگناہوں کو جیلوں میں ڈالا ،بربریت چنگیزیت اور انتقام کی سیاست کا یہ بدترین دور تھا جس میں لوگ نہ صرف لاپتہ ہوئے بلکہ قتل بھی ہوئے ،خوف اور دہشتگردی کی ایسی فضا ء قائم کی گئی کہ کوئی شخص سر اٹھا کے نہ چل سکے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت کے باقی ماندہ 20 دن نت نئی خبروں کو جنم دیں گے ، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرے گا جب اپنے اپنے انتخابی الیکشن پر لڑیں گے تو انہیں لگ پتا جائے گا، ہر حکومت یہی کہتی ہے کہ ان کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں جب 85 رکنی کابینہ ہوگی اربوں روپے کی نئی گاڑیاں لی جائیں گی 50 سے زائد غیر ملکی بیکار دورے کیے جائیں گے تو سارا بوجھ عوام پر پڑے گا ۔

انہوںنے کہا کہ بارش کا پانی نکال نہیں سکتے آپریشن تھیٹر میں ڈیزل پہنچا نہیں سکتے لیکن بیوروکریٹ کے لیے پنجاب میں فوری 200 نئی گاڑیاں خرید سکتے ہیں ،حکومت کے جانے کے تو دن گنے جاچکے ہیں لیکن نگران حکومت کے آنے اور جانے کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے ، جاتے جاتے آزادی صحافت کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں