امریکی صدر جو بائیڈن

اسرائیل تقسیم بڑھانے والی عدلیہ اصلاحات میں جلدی نہ کریں، بائیڈن

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی اتحادی کو درپیش دیگر چیلنجوں کے پیش نظر تقسیم بڑھانے والی عدالتی اصلاحات میں جلدی نہ کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی رہنمائوں کے لیے جلدی کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا – توجہ لوگوں کو اکٹھا کرنے اور اتفاق رائے حاصل کرنے پر ہونی چاہیے۔

امریکہ میں اسرائیل کے دوستوں کے نقطہ نظر سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ عدالتی اصلاحات کی تجویز کمی کے بجائے زیادہ تفرقہ انگیز ہوتی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو ججوں کے اختیارات کو محدود کرنے پر مبنی اپنی متنازع تجویز کے حوالے سے جلد از جلد کنیسٹ میں ووٹنگ کرانا چاہتے ہیں۔

اس متنازع قانون پر ہفتہ کی رات بڑے پیمانے پر اسرائیل میں مظاہرے ہوئے۔ عدالتی اصلاحاتی منصوبے کے مخالفین ان ترامیم سے اسرائیل کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں