چینی صدر

سلامتی پر مبنی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل دی جائے، چینی سفا رتکار

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے جوہانسبرگ میں برکس کے قومی سلامتی کے اعلی نمائندوں کے اجلاس میں “گلوبل ساؤتھ” ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی۔

بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ “گلوبل ساؤتھ” خاندان اور گلوبل ویلج کے ذمہ دار اراکین کے طور پر، تمام فریقین کو عالمی امن اور مشترکہ ترقی کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

سب سے پہلے، تنازعات کو ختم کرنے اور مشترکہ طور پر امن قائم کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وانگ ای نے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور کی وکالت کرنے اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار حفاظتی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کابھی احترام کیا جانا چاہئے اور سلامتی پر مبنی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل دی جائے۔

دوسرا، قوت متحرکہ کو بحال کرنے اور مشترکہ طور پر ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

تیسرا، ممالک کو مشترکہ ترقی کے لیے اشتراک کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے، تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنے، نظریاتی تصادم کی مخالفت کرنے اور ممالک کو ان کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہیں تلاش کرنے کی حمایت کرنے پر زور دیا۔

چوتھا، یکجہتی اور تعاون بڑھانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چین “گلوبل ساؤتھ” کا رکن ہے اور ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کے بڑے خاندان کا رکن رہے گا۔چین ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کے نفاذ کو فروغ دینے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں