'بلیغ الرحمن

9مئی کو منصوبے کے تحت شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جو ناقابل معافی جرم ہے’بلیغ الرحمن

لاہور( گلف آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق کونسلرز سمیت سینئر ورکرز نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق چیئرمین یونین کونسل عامر خان چوہدری جاوید کمال حاجی معراج دین، زاہد خان عدنان خالد بٹ اور سینئر ورکرز حافظ آصف لادی ،ادریس خان کاکڑ ،وحید جٹ ،طارق قریشی ،ملک لالی ،چوہدری سعید گجر ،یاسر لطیف اور حماد بٹ شامل تھے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم نے مخلصانہ کوششیں کر کے ملک کو معاشی بحران اور ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔

لوگوں کی خدمت کو اللہ پاک رضا کا ذریعہ بنائیں۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ ، سچائی اور اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،ملک نے مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہمیشہ ترقی کی، افراط زر کم ہوا، انفراسٹرکچر بہتر ہوا ،موٹر وے بنیں، پاور پلانٹس لگے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمندگی کا دن ہے، تمام دنیا میں وطن کی خاطر جان دینے والے شہدا کو عظیم درجہ دیا جاتا ہے۔

9مئی کو ایک منصوبے کے تحت شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کئے گئے، جو ناقابل معافی جرم ہے۔عامر خان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو گمراہ کیا، سوشل میڈیا پر اتنا جھوٹ بولا کہ وہ سچ لگنے لگے۔

چوہدری جاوید کمال گجر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچ اور شائستگی سے کرنے پر یقین رکھتے ییں۔ وفد کے اراکین نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں