عمرہ زائرین

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری قرار

مکہ مکرمہ (گلف آن لائن)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کامزیدکہنا تھا کہ عمرہ ویزے میں انشورنس کی فیس شامل ہے ،

عمرہ انشورنس پالیسی میں ہنگامی صحت مسائل،کوویڈ19،عام حادثات، موت، اور فضائی سفر میں تا خیریا منسوخی سے پیدا ہونے والے مسائل کور کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے عمرہ انشورنس پالیسی میں مکمل طورپرمعذوری،عارضی معذوری،موت کا باعث بننے والے عارضی حالات، قدرتی آفات سے موت، متوفی کی میت لے جانے ،عدالتی فیصلے سے مقررکی جانے والی دیت شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں