سعودی کابینہ

سعودی کابینہ کی ڈنمارک، سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت

ریاض(گلف آن لائن )سعودی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ایک اجلاس کے دوران ڈنمارک اور سویڈن میں اسلام کی توہین اور قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے ان شرمناک حرکات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔اس سے قبل بحرین نے منامہ میں سویڈن کی ناظم الامور کو طلب کیا ہے.

اور ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے جس میں پولیس کی حفاظت میں اسٹاک ہوم میں انتہاپسندوں کو قرآن کے نسخے جلانے کی اجازت دینے پر احتجاج کیا گیا ہے اور ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں