چین

چین کی جا نب سے جاپانی حکومت کے دفاعی وائٹ پیپر کی شدید مخالفت

بیجنگ (گلف آن لائن)
چینی وزارت دفاع کے ترجمان تان کھہ فی نے جاپانی حکومت کے دفاعی وائٹ پیپر 2023 کے حوالے سے چینی حکومت کے موقف سے میڈیا کو آگاہ کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ جاپانی دفاعی وائٹ پیپر کا نیا ورژن چین کے بارے میں غلط تاثر سے بھرا ہوا ہے، دانستہ نام نہاد “چینی فوجی خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، چینی فوجی طاقت کی معمول کی تعمیر و ترقی کو بدنام اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے،یہ چین کے داخلی معاملات میں سراسر مداخلت ہے اور علاقائی تناؤ کو ہوا دے رہا ہے۔

تان کھہ فی نے مزید کہا کہ چینی فوج ہمیشہ عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قوت رہی ہے اور اس نے کبھی کسی کو چیلنج نہیں کیا ہے، دھمکی دینا تو دور کی بات ہے۔ اس کے برعکس، حالیہ برسوں میں، جاپان نے “امن کے آئین” اور “خصوصی دفاع” کے اصول کی رکاوٹوں کو مسلسل توڑا ہے، دفاعی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے، نام نہاد “جوابی حملے کی صلاحیت” کی ترقی کی حمایت کی ہے، فوجی توسیع کی راہ پر مزید آگے بڑھا ہے، اور کچھ بڑے ممالک کی پیروی کرتے ہوئے “گروہ بندی” میں شامل ہوا ہے، جس سے علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔

امور تائیوان سے متعلق جاپان پر چینی عوام کے حوالے سے تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، حالیہ برسوں میں جاپان نے خود پر غور و فکر کرنے کے بجائے چین کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کی ہے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، چین۔جاپانی چار سیاسی دستاویزات کی روح کی خلاف ورزی کی ہے، چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو کمزور کیا ہے، اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں