چھیوشی میگزین

چینی صدر شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی چھیوشی میگزین میں اشاعت

بیجنگ(گلف آن لائن) یکم اگست کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 15 ویں شمارے میں صدر شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہو گا۔ اس مضمون میں “بنیادی تحقیق کی مضبوطی اور اعلیٰ سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری میں بہتری ” پر زور دیا گیا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اعلیٰ سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کے لئے بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانا ایک فوری ضرورت ہے ، یہ عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت کی تعمیر کا واحد طریقہ ہے۔ اس وقت، سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور گہرائی سے ترقی کر رہا ہےجو ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کر رہا ہے، ایسے میں بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانا ضروری ہے.

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ،اول ، بنیادی تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کی ترتیب کو اسٹریٹجک اور منظم بنائیں۔ دوسرا، بنیادی تحقیقی اداروں اور میکانزم کی اصلاحات کو گہرا کریں۔ تیسرا، بنیادی تحقیق کے لئے ایک اعلیٰ سطحی سپورٹ پلیٹ فارم بنائیں. چوتھا، بنیادی تحقیقی عملے کی تعمیر کو مضبوط بنائیں. پانچواں، بنیادی تحقیق میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تعاون کریں. چھٹا، بنیادی تحقیق کے لئے سازگار جدت طراز ماحول تشکیل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں