چینی صدر کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کے لیے اہم ہدایات

بیجنگ (گلف آن لائن)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں طوفان “دکسوری” کے باعث شمالی چین اور دریائے زرد اور دریائے ہوائی حے سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جس سے سیلاب اور دیگر آفات سامنے آئیں، بیجنگ، حے بے اور دیگر مقامات پر بھاری جانی نقصان ہوا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صدر شی نے ہدایات جاری کیں کہ تمام علاقوں میں لاپتہ اور پھنسے ہوئے افراد کو فوری ریسکیو کیا جائے اور زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کیا جائے۔ انہوں نے سیلاب اور ارضیاتی آفات سے متاثرہ افراد کے لئے مناسب انتظامات کرنے، نقل و حمل، ٹیلی مواصلات اور بجلی کی سہولیات سمیت تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی فوری مرمت اور کام اور زندگی میں معمول کے نظم و ضبط کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں