رانا ثنا ء اللہ

اعلیٰ سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وزیر داخلہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش

اسلام آباد (گلف آن لائن)اعلیٰ سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش دی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے، وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دارالحکومت اور پورے ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں