افتخار درانی

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق افتخار درانی کو ان کی رہائش گاہ سے سادہ کپڑے پہنے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔دوسری جانب ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق ڈاکٹر افتخار درانی کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے، ان سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں