سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں6 دو رکنی بنچز جبکہ 11 سنگل رکنی بنچز سماعت کریں گے

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں6 دو رکنی بنچز جبکہ 11 سنگل رکنی بنچز سماعت کریں گے۔ جاری روسٹر کے مطابق پیمرا، نادرا، اوگرا سی پیک سمیت اہم درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول کیسز، ریگولر کیسز، سول اپیل، ہائیکورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، غیر قانونی تعمیرات، کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

جاری روسٹر کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ، مسنگ پرسنز، ہراسمنٹ اور کریمنل کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، ریگولر اور دیگر آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ، نیب کیسز، ای سی ایل اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں