1

نجی معیشت کی جانب مالی وسائل کو مزید راغب کیا جائے گا، چینی عوامی بینک

بیجنگ (گلف آن لائن )چینی عوامی بینک کے سربراہ پھان گونگ شنگ نے نجی کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے ایک سمپوزیم میں کہا کہ عوامی بینک مالی وسائل کو نجی معیشت کی جانب مزید راغب کروانے میں رہنما اقدامات اختیار کرے گا ، جس میں مستحکم کرنسی پالیسی،بہاؤ کو معقول اور مناسب مقدار میں برقرار رکھنا، مالی، مالیاتی اور صنعتی پالیسی کی معاونت کو مضبوط بنانا وغیرہ شامل ہوں گے۔ نجی کاروباری اداروں کی مالی حمایت کے لیے گائیڈ دستاویزات تیار کی جائیں گی اور کامیاب تجربات کو مقبول عام بنایا جائے گا۔جمعہ کے روز

پھان گونگ شنگ نے کہا کہ مالیاتی اداروں کو نجی کاروباری اداروں کی حمایت کے لیے سازگار ماحول تشکیل دینا چاہیئے،ان کے طلب اور مطالبات کا جواب دینا چاہیئے تاکہ نجی کاروباری اداروں کے لیے قابل اعتماد،موثر اور آسان مالی خدمات فراہم کی جائیں۔اس کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ صنعت کی مستحکم و صحتمند ترقی کو فروغ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں