2

بھارت،ہریانہ میں حالات کشیدہ،مسلمانوں کے گھراوردکانیں مسمار

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارت میں اقلیتوں کیلئے حالات بدستورکشیدہ ہیں اور ریاست ہریانہ میں فسادات رکنے کے بعدبھارتی حکومت نے مسلم اکثریت علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کر دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے بعد مسلمانوں پرایک اورمشکل آنا پڑی ہے،اوربھارتی پولیس نے مسلم آبادی والیعلاقوں میں تجاوزات کے نام پر آپریشن شروع کر دیا،اور اس دوران مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کر دیا۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیاکہ بھارتی پولیس مسلمانوں کیخلاف غیر قانونی اقدامات سر انجام دے رہی ہے،اور گزشتہ روز مسلمانوں کو جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کشیدہ حالات کے نتیجے میں مسلمانوں کے حالات خراب ہیں اورلوگ خوف کے باعث گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں