سونے

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کے قیمت میں 1100 روپے کمی

کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کے ریٹ میں 1100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1940 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بلین مارکیٹ میں کمی کے بڑے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے اور کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 700 جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 72 روپے پر پہنچ گئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں