1

چین ، درآمدات و برآمدات کی کل تجارتی مالیت 23.55 ٹریلین یوآن رہی

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کی کل تجارتی مالیت 23.55 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں برآمدات 13.47 ٹریلین یوآن رہیں جن میں 1.5 فیصد کااضافہ ہوا ہے جب کہ درآمدات 10.08 ٹریلین یوآن رہیں جن میں 1.1 فیصد کمی آئی ہے۔

منگل کے روز چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے محکمہِ شماریاتی تجزیہ کے ڈائریکٹر لوئی ڈالیانگ نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کے بعد سے چین کی ماہانہ درآمد ات و برآمدات کا پیمانہ 3.4 ٹریلین یوآن سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ جولائی میں چین کی درآمدات اور برآمدات 3.46 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جو تاریخ کے اسی عرصے میں بلند ترین سطح پر تھیں۔ یہ اضافہ 2019 میں اسی مدت کے مقابلے میں 25.7 فیصد زیادہ ہےاور 2020-2022 میں اسی مدت کے اوسط سے 4.5 فیصد زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو چین کی غیر ملکی تجارت میں درآمدات اور برآمدات مستحکم اور توقعات کے مطابق ہیں اور بہتری کی طویل مدتی بنیاد تبدیل نہیں ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں