چیئرمین پی ٹی آئی

اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات، وکلا کو اجازت نہ ملی

اٹک(گلف آن لائن)توشہ خانہ کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم سے اٹک جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ ملاقات کیلئے ہائیکورٹ اسلام آباد نے اجازت دی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی 4گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ اٹک پہنچی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ون ٹو ون ہوئی، دونو ں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل انتظامیہ اپنی گاڑی میں بٹھا کرچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے لے کرگئی اورچیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی واپس لاہور چلی گئیں۔

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس پکٹ پر ناکہ سخت کر کے میڈیا کوبھی کوریج سے روکا گیا۔پی ٹی آئی وکلا شیر افضل مروت، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی اور تینوں وکلا اٹک جیل سے باہر ہی کھڑے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں