سید نور

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے ‘ سید نور

لاہور(گلف آن لائن)سینئر رائٹر و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے ،معیشت مضبوط ہو گی تو فلم انڈسٹری پر سرمایہ کاری بھی ہو گی اور حالات بہتر ہونے پر لوگ فلم دیکھنے سینما گھروں میں بھی آئیں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ کوئی اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتا کہ جب ہماری معیشت مضبوط ہو گی تو اس کے اثرات فلم انڈسٹری پر بھی پڑیں گے۔

راتوں رات کبھی تبدیلی نہیں آتی اس کے لئے برسوں کی محنت درکار ہوتی تھی ۔ جس طرح ہم نے پہلے مسلسل شب و روز محنت کر کے فلم انڈسٹری کو مقام پر کھڑا کیا تھا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے لیکن اس کے ساتھ معاشی حالات کا مضبوط ہونا لازمی شرط ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دو فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا،اس کے لئے کم از کم سالانہ 20فلمیں بنیں تو حالات بہتر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں