چینی میڈ یا

چین کی طبی ٹیم الجزائر میں 27 ملین سے زائد مریضوں کو طبی خدمات فراہم کر چکی ہے، چینی میڈ یا

بیجنگ (گلف آن لائن)طبی دیکھ بھال چین کے غیر ملکی امداد کے کام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سال چین کی پہلی غیر ملکی طبی امدادی ٹیم کی روانگی کی 60 ویں سالگرہ ہے۔

1963 میں پہلی طبی ٹیم الجزائر بھیجے جانے کے بعد سے، چین کی غیر ملکی طبی امدادی ٹیموں نے تقریباً 30 کروڑ مریضوں کا علاج کیا ہے۔گزشتہ 60 سالوں میں، چینی طبی ٹیم ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں یہ خدمات سر انجام دے چکی ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپریل 1963 میں، چینی حکومت نے الجزائر کی حکومت کی اپیل کا فعال طور پر جواب دیتے ہوئے طبی امدادی ٹیموں کی پہلی کھیپ الجزائر بھیجی۔1963 سے لے کر اب تک چین نے 27 طبی ٹیمیں اور 3,522 افراد پر مشتمل طبی عملہ الجزائر روانہ کیا ہے،

الجزائر میں 27 ملین سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے اور 2.07 ملین سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کی پیدائش پر گائنی خدمات فراہم کی ہیں، جس سے چین الجزائر دوستی کی یادگار قائم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں