شاہ رخ خان

گھر میں پیار کا نور پھیلا ہے،بجلی کا بل نہیں آتا، شاہ رخ کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

ممبئی (گلف آن لائن)سپر سٹار اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے گھر پر بجلی کا بل ہی نہیں آتا۔ شاہ رخ خان نے ریلیز کے مراحل میں موجو فلم جوان کا پوسٹر شیئر کردیاجس میں اداکار وجے سیتھوپتی اور اداکارہ نین تارا بھی نظر آرہی ہیں،علاوہ ازیں مداحوں سے مکالمہ کرنے کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کا سیشن بھی رکھا۔

مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کے گھر کا بجلی کا ماہانہ بل کتنا آتا ہے؟ اس سوال کا سیدھا جواب دینے کے بجائے شاہ رخ نے تحریر کیا کہ ہمارے گھر میں پیار کا نور پھیلا ہوا ہے۔ اسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں