برآمدات

ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.69فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.69فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کئے جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 30.82فیصد تک پہنچ گئی،گزشتہ ہفتے 29اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا200گرام پیکٹ 13روپے، پیک دودھ 390گرام 28روپے مہنگا ہوا ہے،دال ماش 15روپے، دال مونگ 3روپے اور دال مسور2روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے،سبزیوں میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ چینی فی کلو 3روپے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9روپ، انڈے فی درجن 5روپے مہنگے ہوئے ہیں،گزشتہ ہفتے پیاز،آلو، ٹماٹراور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38روپے، برینڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں