بشریٰ بی بی کی ڈائری سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی،حافظ حمد اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان (گلف آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی ڈائری سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم وہی اچھاجو ایک بیگ میں آئے اور وہی بیگ لیکرجائے۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ جوبشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے، ویسے واقعات رونما بھی ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت اْس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں، ڈائری سے ثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، ان کی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کس نے دئیے؟حقیقت سب کے سامنیآنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں